QR CodeQR Code

وائس چانسلر پر آئی ایس او تشدد کی جھوٹی خبر قابل مذمت ہے، جمعیت

16 Oct 2019 21:41

جاری پریس ریلیز میں ناظم جمعیت جامعہ اردو گلشن کیمپس نے کہا کہ آئی ایس او کو یوم حسینؑ کی اجازت نہ دینا جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ اردو گلشن کیمپس کے ناظم عتیق الرحمٰن نے کہا ہے کہ جامعہ اردو گلشن کیمپس میں وائس چانسلر کی گاڑی روک اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنے والے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے طلبا کے خلاف چلائی جانے والی جھوٹی خبر قابل مذمت ہے، آئی ایس او کو یوم حسینؑ کی اجازت نہ دینا جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔ عتیق الرحمٰن نے مزید کہا کہ آئی ایس او کے طلبا جامعہ اردو میں یوم حسینؑ کے انعقاد کی اجازت کے حوالے سے وائس چانسلر سے ملنا چاہتے تھے، تاہم انتظار کے باوجود طلبا کو ملنے کا وقت نہیں دیا گیا، طلبہ اپنے مطالبات کو منوانے کا جمہوری حق اور طریقہ رکھتے ہیں، ان کو راہِ راست سے بھٹکانے کی سازش ناکام ہوگی۔

عتیق الرحمٰن کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ ایک بڑا اسٹیک ہولڈر ہوتے ہیں، ان کے مطالبات کی شنوائی ضروری ہے۔ جمعیت جامعہ اردو کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا کہ واقعہ کے دوسرے روز سے جامعہ میں ہونے والے پیپرز اساتذہ اور انتظامیہ کی جانب سے رکوا دیے گئے ہیں، جس کے باعث طلبا کے تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ ناظم جامعہ نے کہا کہ جمعیت یہ سمجھتی ہے کہ طلبہ کو ان کے جائز معاملات کی انجام دہی کیلئے جمہوری راستة اختیار کرنے دینا چاہیے اور انتظامیہ کو من گھڑت خبریں پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 822480

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822480/وائس-چانسلر-پر-ا-ئی-ایس-او-تشدد-کی-جھوٹی-خبر-قابل-مذمت-ہے-جمعیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org