0
Wednesday 16 Oct 2019 22:02

مہنگائی و بیروزگاری سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے، محمد حسین محنتی

مہنگائی و بیروزگاری سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ کمر توڑ مہنگائی اور بے روزگاری سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے، جبکہ معاشی خوشحالی سمیت عوام کو ریلیف دینے والے حکومت کے تمام دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں، مہنگائی اور اپنے جائز حقوق کیلئے عوام کا سڑکوں پر آنا فطری بات ہے۔ اندرون سندھ کے علاقے ٹنڈوآدم میں ضلعی تنظیمی اجلاس اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حسین محنتی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے اپنے وعدوں کے برعکس صرف ایک سال کے دوران 7 ہزار 509 ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ لیا ہے، جس کی وجہ سے اب غیر ملکی قرضے بڑھ کر 2804 ارب تک جا پہنچے ہیں، سبزی پھل فروٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، عام آدمی دو وقت کی روٹی کیلئے بھی سخت پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے روزمرہ کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول، مہنگائی کے خاتمے اور عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے۔
خبر کا کوڈ : 822484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش