QR CodeQR Code

چہلم شہدائے کربلا، ضلع کرم میں سخت سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے، بریگیڈئیر نجف عباس

16 Oct 2019 22:55

پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بریگیڈئیر کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد انیس اور بیس تاریخ کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بند رکھی جائے گی اور پاراچنار شہر میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے داخلے پر پابندی کے علاؤہ ضلع بھر میں سخت سیکورٹی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئیر نجف عباس کا کہنا ہے کہ ضلع کرم میں چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں، پاک افغان سرحد دو روز کیلئے بند رکھی جائے گی۔ پاراچنار میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں، پاک افغان سرحد انیس اور بیس تاریخ کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بند رکھی جائے گی اور پاراچنار شہر میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے داخلے پر پابندی کے علاؤہ ضلع بھر میں سخت سیکورٹی ہوگی، انہوں نے اپیل کی کہ عوام چہلم کے موقع پر فورسز اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔


خبر کا کوڈ: 822493

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822493/چہلم-شہدائے-کربلا-ضلع-کرم-میں-سخت-سیکورٹی-انتظامات-کئے-جائیں-گے-بریگیڈئیر-نجف-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org