QR CodeQR Code

تحریک انصاف کے بیانات عوام سے دھوکہ کے سوا کچھ نہیں، مرتضیٰ وہاب

16 Oct 2019 22:59

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ گورنر صاحب اپنا کام نہیں کر پارہے، گورنر اپنے آئینی دائرہ کار میں رہیں تو زیادہ بہتر ہے، سیاست کرنا گورنر کا کام نہیں ہے، یہ کام حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کو کرنے دیں۔


اسلام ٹائمز ۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گورنر سندھ آئینی دائرہ کار میں رہ کر اپنے فرائض سر انجام دیں، تحریک انصاف کے بیانات عوام سے دھوکہ کے سوا کچھ نہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر صاحب اپنا کام نہیں کر پارہے، گورنر اپنے آئینی دائرہ کار میں رہیں تو زیادہ بہتر ہے، سیاست کرنا گورنر کا کام نہیں ہے، یہ کام حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کو کرنے دیں۔ اس سے قبل مرتضیٰ وہاب نے کلفٹن میں شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ شجرکاری ماحول کو سرسبز اور زندگی سے بھرپور بناتی ہے، درخت لگانا سنتِ نبوی (ص) بھی ہے اور ہمیں اس سنت کو زندہ کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 822495

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822495/تحریک-انصاف-کے-بیانات-عوام-سے-دھوکہ-سوا-کچھ-نہیں-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org