QR CodeQR Code

امریکا کی ایرانی تیل سپلائی کرنے پر چین کو دھمکی

16 Oct 2019 23:23

اس حوالے سے دو اہم امریکی حکام  نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ چینی کمپنیاں ایران سے تیل خرید کر خفیہ طور پر ترسیل کرتی ہیں، امریکا اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہا ہے، چینی کمپنیوں کو مزید پابندیوں کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا نے خفیہ طور پر ایرانی تیل لے جانے والی چینی بحری کمپنیوں کو متنبہ کیا ہے کہ ایران سے تیل کی خرید و فروخت سے باز رہیں ورنہ نقصان کی ذمہ دار ہوں گی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکی پابندی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایران سے تیل کی تجارت جاری رکھی ہوئی ہے، جس پر وائٹ ہاؤس نے چینی کمپنیوں کو اپنے بحری جہاز کے ٹریکنگ موڈ آف کرکے خفیہ طور ایرانی تیل کی ترسیل سے باز رہنے کو کہا ہے۔ اس حوالے سے دو اہم امریکی حکام  نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ چینی کمپنیاں ایران سے تیل خرید کر خفیہ طور پر ترسیل کرتی ہیں، امریکا اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہا ہے، چینی کمپنیوں کو مزید پابندیوں کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کی 25 تاریخ کو امریکا نے 5 چینی شخصیات اور 2 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی تھیں، جن پر ایرانی تیل کی خفیہ ترسیل کا الزام تھا جس کے بعد ان کمپنیوں نے ٹریکنگ سے بچنے کیلئے لوکیشن ڈیٹا بند کردیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 822503

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822503/امریکا-کی-ایرانی-تیل-سپلائی-کرنے-پر-چین-کو-دھمکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org