0
Wednesday 16 Oct 2019 23:30

امریکی پابندیوں پر ہمت نہیں ہاریں گے، کم جونگ اُن کا عزم

امریکی پابندیوں پر ہمت نہیں ہاریں گے، کم جونگ اُن کا عزم
اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے امریکی اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمت نہیں ہاریں گے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن نے سرکاری میڈیا پر ایک اہم بیان نشر کیا ہے، جس میں انہیں سفید گھوڑے پر سوار ایک مقدس پہاڑی پائیکٹو کو سر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس پہاڑی کو شمالی کوریا میں مقدس ترین اور اہم ترین مقام تسلیم کیا جاتا ہے۔ شمالی کوریا کے سربراہ نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے سامنے ہمت نہیں ہاریں گے، اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ اپنی فوجی صلاحیتوں پر فخر ہے اور ہر قسم کے حالات کے لیے ذہنی، جسمانی اور معاشی طور پر تیار ہیں۔ کم جونگ اُن کا یہ بیان ہتھیار سازی کے نئے مقام کے دورے کے دوران ریکارڈ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا اور امریکا کے سربراہان کے درمیان دو مرتبہ ملاقات ہوئی ہیں، تاہم پہلی ملاقات کے سات ماہ بعد ہونے والے مذاکرات کا دوسرا باضابطہ دور پہلے ہی روز ناکام ہوگیا تھا جس سے جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے کا معاہدہ کھٹائی میں پڑگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 822506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش