QR CodeQR Code

یمنی انجنیئرنگ کالج پر سعودی جیٹ طیاروں کی وحشیانہ بمباری، کالج مکمل طور پر تباہ!

17 Oct 2019 00:26

یمنی نیوز چینل "المسیرہ" کی رپورٹ کے مطابق جارح ملک سعودی عرب کے جیٹ طیاروں نے اپنی تازہ ترین جارحانہ کارروائی کے دوران یمنی شہر الحدیدہ میں واقع ایک انجنیئرنگ کالج کو اپنے ہوائی حملوں کا نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غریب ترین عرب ملک یمن پر امیر ترین مسلم ملک سعودی عرب کیطرف سے جارحیت اور اسکے نتیجے میں بیگناہ یمنی مسلمانوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اب یمنی انفراسٹرکچر، گھروں، ہسپتالوں اور سکولوں کے بعد یمن کی معروف یونیورسٹیاں اور کالجز بھی ان جارحانہ حملوں سے محفوظ نہیں رہے۔ یمنی نیوز چینل "المسیرہ" کی رپورٹ کے مطابق جارح ملک سعودی عرب کے جیٹ طیاروں نے اپنی تازہ ترین جارحانہ کارروائی کے دوران یمنی شہر الحدیدہ میں واقع ایک انجنیئرنگ کالج کو اپنے ہوائی حملوں کا نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یمنی شہر الحدیدہ کے اس انجنیئرنگ کالج کو ایک ایسے وقت میں ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جب الحدیدہ کی عام شہری آبادی گزشتہ 24 گھنٹوں سے جارح سعودی عرب کے توپخانے کے گولوں کے نشانے پر رھی ہے۔ واضح رہے کہ جارح ملک سعودی عرب کیطرف سے یمن پر کئے جانے والے مسلسل ہوائی حملوں کے دوران اب تک نہ صرف کئی لاکھ بیگناہ یمنی شہری مارے جا چکے ہیں بلکہ یمن کے انفراسٹرکچر سمیت وہاں کی طبی و بنیادی شہری خدمات بھی ان وحشیانہ حملوں سے بُری طرح متاثر ہوئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 822513

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822513/یمنی-انجنیئرنگ-کالج-پر-سعودی-جیٹ-طیاروں-کی-وحشیانہ-بمباری-مکمل-طور-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org