QR CodeQR Code

بھارتی مظالم کا دلیری سے سامنا کرنیوالے کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، جنرل قمر باجوہ

17 Oct 2019 05:57

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو ایل اوسی کی صورتحال اور بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف کو ایل اوسی کی صورتحال اور بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھارت کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے اور پاک فوجی کی جوابی کارروائی پربریف کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلسل محصور رہ کر بھارتی مظالم کا دلیری سے سامنا کررہے ہیں،ہم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہر قیمت پر اپنا جائز کردار ادا کرتے رہیں گے۔ یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث وادی میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، وادی میں بچوں کے دودھ، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے۔ مقبوضہ وادی میں ٹیلیفون سروس اور انٹرنیٹ بند ہے جبکہ گزشتہ روز عارضی طور پر موبائل فون سروس کچھ علاقوں میں بحال کی گئی تھی۔ 


خبر کا کوڈ: 822519

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822519/بھارتی-مظالم-کا-دلیری-سے-سامنا-کرنیوالے-کشمیریوں-کو-تنہا-نہیں-چھوڑیں-گے-جنرل-قمر-باجوہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org