0
Thursday 17 Oct 2019 06:36

ہم سے تاخیر ہوئی لیکن مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، پرویز خٹک

ہم سے تاخیر ہوئی لیکن مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم سے تاخیر ہوئی لیکن مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نہ صرف مولانا فضل الرحمان بلکہ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی سے بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی غلطی مانتے ہیں کہ ہم سے تاخیر ہوئی لیکن مولانا فضل الرحمان مذاکرات سے انکار نہیں کریں گے، یہ سب کچھ وزیر اعظم عمران خان کے احکامات پر ہو ر ہا ہے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے اپنے رہنماؤں کو بیان بازی سے باز رکھنے کی ہدایت کر دی ہے، اس وقت پاکستان انتہائی سنگین صورتحال سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کردار سب کے سامنے ہو گا اس ملک کی بہتری کے لیے جو کچھ ہو سکتا ہے ہم کریں گے اور مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ بات آگے چل سکے۔
 
خبر کا کوڈ : 822521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب