0
Thursday 17 Oct 2019 06:52

احسن اقبال صاحب! عوام کو احتجاج پر اکسانے کے بجائے اپنے قائدین میں صلح کروائیں، فردوس عاشق اعوان

احسن اقبال صاحب! عوام کو احتجاج پر اکسانے کے بجائے اپنے قائدین میں صلح کروائیں، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ دونوں جماعتوں کی دو دو زبانیں ہیں، ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے والے آج کس منہ سے بھاشن دیتے ہیں؟۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لیگی رہنماء کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال صاحب! عوام کو احتجاج پر اکسانے کے بجائے اپنے قائدین میں صلح کروائیں، لٹیرا لیگ اور جعلی اکاؤنٹس پارٹی دونوں اوپر سے مولانا کے ساتھ اور اندر سے خلاف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کو تکلیف یہ ہے کہ نئے پاکستان میں قانون پر عملداری اپنا رنگ دکھا رہی ہے، آپ اور آپ کی قیادت کو ذاتی خاندانی معاشی ترقی سے فرصت ملتی تو ملکی معیشت کی بہتری کا سوچتے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ مدرسے کے معصوم بچوں کو سیاسی بھٹی کا ایندھن بنانے والے جان لیں، ان کے ساتھ نہ تو عوام ہے اور نہ ہی اب پٹواری اور تھانیدار کا ساتھ۔، آج پارلیمان کی بالادستی کے اصول کہاں ہیں؟، ان کے لیے صرف وہ پارلیمان بالادست ہے جس میں یہ خود موجود ہوں۔
 
خبر کا کوڈ : 822525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے