QR CodeQR Code

احسن اقبال صاحب! عوام کو احتجاج پر اکسانے کے بجائے اپنے قائدین میں صلح کروائیں، فردوس عاشق اعوان

17 Oct 2019 06:52

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ مدرسے کے معصوم بچوں کو سیاسی بھٹی کا ایندھن بنانے والے جان لیں، ان کے ساتھ نہ تو عوام ہے اور نہ ہی اب پٹواری اور تھانیدار کا ساتھ۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ دونوں جماعتوں کی دو دو زبانیں ہیں، ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے والے آج کس منہ سے بھاشن دیتے ہیں؟۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لیگی رہنماء کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال صاحب! عوام کو احتجاج پر اکسانے کے بجائے اپنے قائدین میں صلح کروائیں، لٹیرا لیگ اور جعلی اکاؤنٹس پارٹی دونوں اوپر سے مولانا کے ساتھ اور اندر سے خلاف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کو تکلیف یہ ہے کہ نئے پاکستان میں قانون پر عملداری اپنا رنگ دکھا رہی ہے، آپ اور آپ کی قیادت کو ذاتی خاندانی معاشی ترقی سے فرصت ملتی تو ملکی معیشت کی بہتری کا سوچتے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ مدرسے کے معصوم بچوں کو سیاسی بھٹی کا ایندھن بنانے والے جان لیں، ان کے ساتھ نہ تو عوام ہے اور نہ ہی اب پٹواری اور تھانیدار کا ساتھ۔، آج پارلیمان کی بالادستی کے اصول کہاں ہیں؟، ان کے لیے صرف وہ پارلیمان بالادست ہے جس میں یہ خود موجود ہوں۔
 


خبر کا کوڈ: 822525

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822525/احسن-اقبال-صاحب-عوام-کو-احتجاج-پر-اکسانے-کے-بجائے-اپنے-قائدین-میں-صلح-کروائیں-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org