QR CodeQR Code

کرتار پور، سکھ یاتریوں کے لئے دو منزلہ لنگر ہال کا افتتاح

17 Oct 2019 09:32

متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق لنگرہال میں بیک وقت 1500 سکھ یاتریوں کی گنجائش ہے۔ لنگر ہال بابا گورونانک کی 550ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں تعمیر کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کرتار پور میں سکھ یاتریوں کے لئے نئے دو منزلہ لنگر ہال کا افتتاح کر دیا گیا۔ لنگر ہال میں 1500سکھ یاتری کھانا کھا سکیں گے۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ عامر احمد اور پاکستان سکھ پربندھک کمیٹی کے صدر ستونت سنگھ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق لنگرہال میں بیک وقت 1500 سکھ یاتریوں کی گنجائش ہے۔ لنگر ہال بابا گورونانک کی 550ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں تعمیر کیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 822532

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822532/کرتار-پور-سکھ-یاتریوں-کے-لئے-دو-منزلہ-لنگر-ہال-کا-افتتاح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org