0
Thursday 17 Oct 2019 10:28

لاڑکانہ، حلقہ پی ایس 11 میں ضمنی انتخاب پر پولنگ جاری

لاڑکانہ، حلقہ پی ایس 11 میں ضمنی انتخاب پر پولنگ جاری
اسلام ٹائمز۔ لاڑکانہ ميں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 11 کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری ہے، جمیعت علمائے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف ایک ہی امیدوار کی حمایت کر رہی ہیں۔  صبح آٹھ بجے شروع ہونے والی پولنگ شام پانچ بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی۔ چيئرمين پی پی بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹيکل سيکريٹری جميل سومرو اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے امیدوار معظم عباسی کے درميان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ معظم عباسی کو تحريک انصاف اور جے يو آئی دونوں جماعتوں کی حمايت حاصل ہے۔ حلقے میں سخت سيکيورٹی انتظامات کيے گئے ہيں۔ 138 پولنگ اسٹيشن قائم کیے گئے ہيں جن ميں سے 20 کو انتہائی حساس اور 50 کو حساس قرار ديا گيا ہے۔ حلقہ پی 11 میں رجسٹرڈ ايک لاکھ 52 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کريں گے۔ ضمنی انتخاب کے موقع پر ضلع بھر ميں عام تعطيل کا علان کيا گيا ہے۔ یاد رہے کہ اس نشست پر عام انتخابات ميں جی ڈی اے کے معظم عباسی نے نثار کھوڑو کی صاحبزادی ندا کھوڑو کو 12 ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی، بعد ازاں سپريم کورٹ نے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر معظم عباسی کو ڈی سيٹ کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 822544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش