0
Thursday 17 Oct 2019 11:11

ترک صدر نے دورہ پاکستان منسوخ کر دیا

ترک صدر نے دورہ پاکستان منسوخ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ ترک صدر نے دورہ پاکستان منسوخ کر دیا ہے، رجب طیب اردگان کو 23 اور 24 اکتوبر کو پاکستان کا خصوصی دورہ کرنا تھا، ترک حکومت نے فیصلے سے متعلق حکومت پاکستان کو آگاہ کر دیا۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان کا شیڈول دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر کی جانب سے پاکستان کا شیڈول دورہ منسوخ کیے جانے کے فیصلے سے متعلق پاکستان کی حکومت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ترکی کے صدر نے 23 اور 24 اکتوبر کو پاکستان کو خصوصی دورہ کرنا تھا۔ پاکستان کی جانب سے رجب طیب اردگان کے دورے کی بھرپور تیاریاں کی جا رہی تھی۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدے کیے جانے کا امکان تھا۔ ترک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم عمران خان نے دی تھی۔ تاہم اب شام کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث ترک صدر طیب اردگان نے پاکستان کا دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترکی کی جانب سے کچھ روز قبل شام میں کردوں کے زیر انتظام علاقے میں فوجی آپریشن شروع کیا گیا تھا، جس کے بعد سے خطے کے حالات مزید خراب ہو گئے ہیں جبکہ ترکی کو شام میں فوجی آپریشن شروع کیے جانے پر شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ اسی باعث ترک صدر نے نہ صرف دورہ پاکستان، بلکہ دیگر غیر ملکی مصروفیات بھی منسوخ کر دی ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ترک صدر کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخوں کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 822559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش