0
Thursday 17 Oct 2019 13:49

سعودی عرب، خوفناک ٹریفک حادثے میں 35 عمرہ زائرین جاں بحق

جاں بحق ہونیوالے بیشتر افراد کا تعلق پاکستان سے ہے
سعودی عرب، خوفناک ٹریفک حادثے میں 35 عمرہ زائرین جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں عمرہ کے لیے آئے 35 غیر ملکی زائرین جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق مدینہ منورہ کے نواحی گاؤں الاخل کے قریب حجرہ روڈ پر ایک بس مخالف سمت سے آنے والے لوڈر سے ٹکرا گئی جس کے بعد میں اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ بس میں 39 غیر ملکی مسافر سوار تھے، جن کا تعلق عرب اور ایشیائی ممالک سے تھا اور وہ مدینہ جا رہے تھے۔ حادثے میں متعدد افراد موقع پر ہی 35 افراد جاں بحق اور کئی شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور لاشوں و زخمیوں کو الحمنا اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 35 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ 4 زخمیوں کی حالت بھی تشویش ناک بھی بتائی جاتی ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ سعودی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے بیشتر عمرہ زائرین کا تعلق پاکستان سے ہے اور باقی چند عرب زائرین تھے۔ جن کی جلی ہوئی لاشیں مردہ خانوں میں منتقل کردی گئی ہیں۔ تاہم ابھی تک اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی صحیح تعداد ظاہر نہیں کی گئی۔ تمام بدنصیب افراد سعودی عرب میں ہی مقیم تھے۔ حادثے کے نتیجے میں سڑک پہ دور تک بس کے جلتے ہوئے ٹکڑے بکھر گئے۔مدینہ منورہ پولیس کے مطابق اس بس کا ڈرائیور شامی تارک وطن تھا جس کی جلی ہوئی لاش اسپتال کے سرد خانے میں موجود ہے۔سعودی ہلال احمر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ بُدھ کی شام 6 بج کر 49 منٹ پر رُونما ہوا تھا۔ جب ہلال احمر کی امدادی ٹیمیں وہاں پہنچیں تو صرف 4 افراد زخمی تھے جبکہ باقی مسافر بس میں ہی جل کر جاں بحق ہو گئے تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جبکہ متوفین کی نعشوں کو مردہ خانے پہنچا دیا گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی قریبی ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا گیا تھا
خبر کا کوڈ : 822566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش