0
Thursday 17 Oct 2019 12:05

آزادی مارچ، خیبر پختونخوا پولیس نے خصوصی تیاریوں کا آغاز کر دیا

آزادی مارچ، خیبر پختونخوا پولیس نے خصوصی تیاریوں کا آغاز کر دیا
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے اگر ایک طرف آزادی مارچ کے سلسلے میں مارچ پاسٹ ریہرسل جاری ہے تو دوسری جانب خیبر پختونخوا پولیس نے بھی دھرنے میں شرکت کیلئے جانے والے افراد کی روک تھام کیلئے خصوصی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں پولیس جوانوں کی خصوصی تربیت شروع کی گئی ہے جس کا مقصد مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کی راہ روکنا ہے۔ پولیس اہلکاروں کو مشتعل مظاہرین، ہنگامہ کرنے والے افراد کو منتشر کرنے اور سرکاری عمارات کو نقصان پہنچانے کی صورت میں نقصان سے بچنے کی خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں پولیس کو ایمرجنسی صورتحال میں چوکنا رہنے کی تاکید کی گئی ہے، جوانوں اور افسران نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آزادی مارچ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ پشاور کے علاوہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی پولیس کی اسی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 822595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش