0
Thursday 17 Oct 2019 12:14

مولانا کو جرگے کیلئے دعوت دی جائیگی، پرویز خٹک

مولانا کو جرگے کیلئے دعوت دی جائیگی، پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کور کمیٹی اجلاس میں اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، مولانا فضل الرحمٰن سے جرگے کیلئے انہیں دعوت دی جائے گی۔ نجی ٹیوی چینل پر گفتگو میں وزیر دفاع نے کہا کہ (ن) لیگ، پیپلز پارٹی، اے این پی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بات ہوگی، کوئی ایسا ایشو نہیں ہے جس کی وجہ سے مولانا دھرنا دے رہے ہیں، ایسا بھی نہیں ہو سکتا کہ کہا جائے اسلام آباد پر قبضے کیلئے آ رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا ایشو ہی کوئی نہیں ہے اور کہا جا رہا ہے حکومت چھوڑ دیں، یہ ناممکن ہے، بیانات ابتداء میں سخت آتے ہیں لیکن گفتگو سے مسئلے کا حل نکال لیا جاتا ہے، بات چیت کرنے میں کیا حرج ہے۔ پرویز خٹک نے کہا اپوزیشن کے تحفظات درست ہیں تو انہیں دور کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن ایشوز تو بتائیں جن پر مارچ یا دھرنا دیا جا رہا ہے، مجھے یقین ہے مولانا فضل الرحمٰن میری بات کو رد نہیں کریں گے، اپوزیشن آئے اور جو ملکی مسائل ہیں انھیں مل کر حل کریں۔ ان کا کہنا تھا میں بھی پٹھان ہوں، فضل الرحمٰن بھی، پٹھانوں میں جرگوں میں مسئلے حل ہوتے ہیں، مل بیٹھ کر مسائل کا حل ڈھونڈیں گے، اپوزیشن سے بالواسطہ رابطے کر رہا ہوں، صرف مولانا نہیں دوسری جماعتوں سے بھی بات کروں گا۔ وزیر دفاع نے کہا مذاکرات مسترد کر کے مولانا نے سخت بیان دیا، امید ہے وہ میری بات سمجھ جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 822605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش