QR CodeQR Code

ڈاکٹروں کی ہڑتال 22ویں روز بھی جاری، احتجاج میں مزید شدت کا عندیہ

17 Oct 2019 12:18

گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کہا ہے کہ ہڑتال میں مزید شدت کے حوالے سے مشاورت جاری ہے اور امکان ہے کہ اگلے چند دنوں میں اس میں مزید تیزی لائی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں و دیگر ملازمین کی ہڑتال آج 22ویں دن بھی جاری رہی، ڈاکٹروں نے ہڑتال میں تیزی لانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت مذاکرات کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہے۔ خیال رہے کہ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے علاوہ تمام سروسز کی معطلی کے علاوہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہدایت پر بیشتر نجی کلینکس بھی بند ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کہا ہے کہ ہڑتال میں مزید شدت کے حوالے سے مشاورت جاری ہے اور امکان ہے کہ اگلے چند دنوں میں اس میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ علاوہ ازیں ڈاکٹروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ 25 اکتوبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ڈاکٹرز اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے بھی حتمی فیصلہ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 822616

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822616/ڈاکٹروں-کی-ہڑتال-22ویں-روز-بھی-جاری-احتجاج-میں-مزید-شدت-کا-عندیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org