QR CodeQR Code

باجوڑ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نامعلوم ملزمان کے ہاتھوں قتل

17 Oct 2019 12:28

واقعہ کل سہ پہر تحصیل خار میں پیش آیا ہے جہاں میاں گل جان گھر سے نکلے ہی تھے کہ نامعلوم ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما میاں گل جان کو قتل کر دیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ کل سہ پہر تحصیل خار میں پیش آیا ہے جہاں میاں گل جان گھر سے نکلے ہی تھے کہ نامعلوم ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مقتول رہنما کی نعش ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔ وقوعہ کے بعد لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش ششروع کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 822623

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822623/باجوڑ-پاکستان-پیپلز-پارٹی-کے-رہنما-نامعلوم-ملزمان-ہاتھوں-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org