QR CodeQR Code

چہلم امام حسین (ع) کیلئے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی

17 Oct 2019 12:39

چہلم امام حسین (ع) کے دوران شہر کے تمام اہم اور حساس مساجد میں باوردی اور سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ اسی طرح اہم اور حساس مقامات پر بکتر بند اور اے پی سی گاڑیاں بھی تعینات کی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے چہلم امام حسین علیہ السلام کیلئے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی۔ سکیورٹی پلان کے مطابق 4 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دینگے، جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کی خاطر تمام جلوسوں کی گزرگاہوں کو بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز کے ذریعے سویپنگ کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی بھی کی جائے گی۔ اسی طرح ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو خصوصی کارڈز جاری کئے جائیں گے تاکہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے داخلے کو روکا جاسکے۔ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی سخت کرنے سمیت اندرون شہر بھی مختلف جگہوں پر ناکہ بندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اندرون شہر قائم ہوٹلوں اور سرائے کی وقتاََ فوقتاََ چیکنگ بھی سکیورٹی پلان کا حصہ قرار دیا گیا ہے، تاکہ شہر میں داخل ہونے والے تمام افراد کی کڑی نگرانی کو ممکن بنایا جاسکے۔ چہلم امام حسین (ع) کے دوران شہر کے تمام اہم اور حساس مساجد میں باوردی اور سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ اسی طرح اہم اور حساس مقامات پر بکتر بند اور اے پی سی گاڑیاں بھی تعینات کی جائیں گی۔ دوسری جانب ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی پلان بھی جاری کیا گیا، جبکہ ٹریفک اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 822626

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822626/چہلم-امام-حسین-ع-کیلئے-سکیورٹی-پلان-کو-حتمی-شکل-دیدی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org