0
Thursday 17 Oct 2019 12:40

منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے نیب میں سیل قائم

منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے نیب میں سیل قائم
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اینٹی منی لانڈرنگ اور کمبیٹنگ دی فنانسنگ آف ٹیررازم (دہشت گردی کی مالی امداد کا انسداد) سیل قائم کردیا گیا۔ سیل کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ظاہر شاہ کریں گے اور ارکان میں ڈائریکٹر ظفر اقبال، مفتی عبدالحق، جہانزیب فرید، سہیل احمد اور ناصر مغل شامل ہیں۔ سیل کے قیام کا مقصد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی امداد روکنے کی کوششوں کو کامیاب بنانا ہے۔ یہ سیل نیشنل ایف اے ٹی ایف سیکرٹریٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کیساتھ مل کر ریاستی کوششوں کو کامیاب بنائے گا۔
خبر کا کوڈ : 822627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش