0
Thursday 17 Oct 2019 13:54
ترکی کردوں کو دہشت گرد سمجھتا ہے

شام کے مسئلے پر صرف صدر ٹرمپ سے براہ راست ڈیل کریں گے، ترک صدر

شام کے مسئلے پر صرف صدر ٹرمپ سے براہ راست ڈیل کریں گے، ترک صدر
اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ شام کے مسئلے پر صرف صدر ٹرمپ سے براہ راست ڈیل کریں گے۔ ترک صدر نے غیرملکی ٹی وی کو انٹرویو میں امریکی نائب صدر اور وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ شام کے مسئلے پر مائیک پینس اور مائیک پومپیو سے نہیں ملوں گا، امریکی وفد سے بات نہیں کروں گا، امریکی وفد میں شامل افراد ترک ہم منصبوں سے بات کریں گے۔ رجب طیب اردوان نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ یہاں آئیں گے تو میں بات کروں گا، شام کے مسئلے پر صرف صدر ٹرمپ سے براہ راست ڈیل کریں گے جب کہ ترکی کردوں کو دہشت گرد سمجھتا ہے، کرد فورسز کے ترک سرحد کا قریبی علاقہ خالی کرنے تک جنگ بندی ممکن نہیں۔ واضح رہے کہ امریکا کے نائب صدر مائیک پینس اور وزیر خارجہ پومپیو سمیت امریکی وفد آج ترکی جارہا ہے، جہاں امریکی وفد ترکی سے شام کے شمالی علاقے میں جنگ بندی کا مطالبہ کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 822643
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش