QR CodeQR Code

لاہور، چہلم امام حسینؑ اور عرس داتا صاحبؒ کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

17 Oct 2019 14:12

چہلم امام حسین علیہ السلام کے مرکزی جلوس کے روٹ پر لائن سٹاف کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ گرڈ سٹیشن کے عملہ کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے، جلوس کے روٹ پر ایمرجنسی کی صورت میں تین مقامات بھاٹی گیٹ، کربلا گامے شاہ اور نثار حویلی پر جنریٹر نصب کیا گیا ہے۔


لیسکو نے چہلم امام حسین علیہ السلام کے جلوس کے روٹ اور حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے عرس تقریبات اور چہلم امام حسین علیہ السلام کے جلوس کے روٹ پر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ایکسیئن داتا دربار ڈویژن فیصل اشرف نے بتایا کہ عرس تقریبات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی، تقریبات کیلئے ریواز گارڈن اور بھاٹی گیٹ گرڈ سٹیشن سے بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں جنریٹر بھی لگا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب چہلم امام حسین علیہ السلام کے مرکزی جلوس کے روٹ پر لائن سٹاف کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ گرڈ سٹیشن کے عملہ کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے، جلوس کے روٹ پر ایمرجنسی کی صورت میں تین مقامات بھاٹی گیٹ، کربلا گامے شاہ اور نثار حویلی پر جنریٹر نصب کیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 822650

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822650/لاہور-چہلم-امام-حسین-اور-عرس-داتا-صاحب-کے-موقع-پر-لوڈشیڈنگ-نہ-کرنے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org