QR CodeQR Code

سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ کا گورنر پنجاب ہونا قابل فخر ہے، پرنس ولیم

17 Oct 2019 19:02

چودھری محمد سرور نے مہمانوں کو تحفے میں گورنر ہاؤس پر شائع ہونیوالی کتاب، ہینڈی کرافٹ، کارپیٹ بھی دیا۔ برطانوی سفیر تھامس ڈریو نے شاہی جوڑے کو بتایا کہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو برطانیہ میں پہلا مسلمان ممبر پارلیمنٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور ان کے صاحبزادے بھی برطانیہ میں اپنا بزنس کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی شاہی جوڑے سے ملاقات، شہزادہ ولیم نے چودھری محمد سرور کے گورنر پنجاب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ شہزادہ ولیم کا کہنا تھا کہ برطانوی پارلیمنٹ کے سابق رکن کا پاکستان کے کسی صوبے کا گورنر بننا ہماری پارلیمنٹ  اور ملک کیلئے بھی اعزاز ہے۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے شاہی جوڑے سے پاک برطانیہ تعلقات سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی۔ چودھری محمد سرور نے مہمانوں کو تحفے میں گورنر ہاؤس پر شائع ہونیوالی کتاب، ہینڈی کرافٹ، کارپیٹ بھی دیا۔ برطانوی سفیر تھامس ڈریو نے شاہی جوڑے کو بتایا کہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو برطانیہ میں پہلا مسلمان ممبر پارلیمنٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور ان کے صاحبزادے بھی برطانیہ میں اپنا بزنس کر رہے ہیں۔ شہزادہ ولیم نے چودھری مجمد سرور کے گورنر پنجاب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انکے لئے خوشی کا مقام ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کا سابق رکن پاکستان کے صوبے کا گورنر ہے۔


خبر کا کوڈ: 822653

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822653/سابق-برطانوی-رکن-پارلیمنٹ-کا-گورنر-پنجاب-ہونا-قابل-فخر-ہے-پرنس-ولیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org