QR CodeQR Code

داتا صاحب نے اسلام کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا، ڈاکٹر حسین محی الدین

17 Oct 2019 19:10

عرس داتا گنج بخش عالمی کانفرنس سے خطاب میں لاہور شہر کو آج بھی داتا کی نگری کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرس تقریبات کے دوران اولیاء کرام کی تعلیمات پر روشنی ڈالی جا رہی ہے جبکہ ان کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کی مناسبت سے جامعہ مسجد داتا دربار میں سہ روزہ عالمی کانفرنس دوسرے روز بھی جاری رہی۔ سہ روزہ عالمی کانفرنس کے دوسرے روز کی پہلی نشست کی صدارت ڈاکٹر طاہرالقادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسین محی الدین نے کی۔ جس میں صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، ایگزیکٹو آفیسر داتا دربار بابر سلطان گوندل اور مینجر شیخ جمیل سمیت زائرین اور عقیدتمند شریک ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ داتا صاحب نے اسلام کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا، لاہور شہر کو آج بھی داتا کی نگری کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرس تقریبات کے دوران اولیاء کرام کی تعلیمات پر روشنی ڈالی جا رہی ہے جبکہ ان کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ پہلی نشست کے اختتام پر صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے ملکی سلامتی و استحکام کی خصوصی دعا کروائی۔


خبر کا کوڈ: 822654

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822654/داتا-صاحب-نے-اسلام-کے-فروغ-میں-اہم-کردار-ادا-کیا-ڈاکٹر-حسین-محی-الدین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org