QR CodeQR Code

کرم، پاڑا چمکنی قبائل کے مابین جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

17 Oct 2019 16:31

علاقے کے عمائدین کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے علاقے کے لوگوں کے مابین جائیداد پر تنازعہ چلا آ رہا تھا، جس پر آج فریقین کے مابین جھڑپ ہوئی، جس میں دونوں جانب بھاری اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وسطی کرم کے علاقے مرغی چینہ میں پاڑا چمکنی قبائل کے دو گروہوں میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق وسطی کرم کے علاقے مرغی چینہ میں پاڑا چمکنی قبائل کے دو گروہوں کے درمیان جائیداد کے تنازع پر اچانک فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا، جس کے نتیجے میں معراج گل چمکنی موقع پر جاں بحق جبکہ عبدالرحیم زخمی ہو گیا، جسے صدہ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ علاقے کے عمائدین کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے علاقے کے لوگوں کے مابین جائیداد پر تنازعہ چلا آ رہا تھا، جس پر آج فریقین کے مابین جھڑپ ہوئی، جس میں دونوں جانب بھاری اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 822670

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822670/کرم-پاڑا-چمکنی-قبائل-کے-مابین-جائیداد-تنازع-پر-فائرنگ-ایک-شخص-جاں-بحق-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org