0
Thursday 17 Oct 2019 18:54

شاہی جوڑے کا دورہ لاہور، 5 ہزار پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی پر تعینات رہے

شاہی جوڑے کا دورہ لاہور، 5 ہزار پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی پر تعینات رہے
اسلام ٹائمز۔ برطانوی شاہی جوڑے کی لاہور آمد جہاں شہریوں کیلئے عذاب بنی رہی وہی لاہور پولیس کو سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنا پڑے۔ شاہی گارڈز بھی شاہی جوڑے کی سکیورٹی کیلئے ساتھ لاہور پہنچے تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کے مطابق لاہور پولیس نے برطانوی مہمانوں کی لاہور آمد پر سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کئے۔ جوڑے کی سکیورٹی کیلئے 8 ایس پیز، 26 ڈی ایس پیز برطانوی مہمانوں کی سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیتے رہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 93 انسپکٹرز، 297 اپر سب آرڈینیٹس اور 4500 اہلکار ڈیوٹی پر مامور رہے۔ لاہور پولیس کے مجموعی طور پر 5000 سے زائد افسران اور جوان سکیورٹی ڈیوٹی کرتے رہے جبکہ ایلیٹ فورس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے بھی شادہ کپڑوں میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔ دوسری جانب پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں سے روٹ اور اہم مقامات کی مانیٹرنگ کی جاتی رہی جبکہ شاہی گارڈز بھی برطانوی شہزادے کی سکیورٹی پر مامور رہے۔ برطانوی جوڑے کی آمد کے موقع پر سڑکیں بند ہونے سے شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
خبر کا کوڈ : 822673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے