QR CodeQR Code

شاہی جوڑے کی آمد، بادشاہی مسجد اور گریٹر اقبال پارک عوام کیلئے بند کر دیا گیا

17 Oct 2019 18:38

شاہی جوڑے کی سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں گریٹر اقبال پارک عام پبلک کیلئے بند رہا۔ متعدد بچوں کے سکول ٹرپس اطلاع نہ ہونے کی وجہ سے گریٹر اقبال پارک پہنچ کر واپس چلے گئے۔ پولیس کی جانب سے شاہی جوڑے کی لاہور آمد کے حوالے سے سکیورٹی کی بناء پر گریٹر اقبال پارک کو عام پبلک کیلئے مکمل طور پر بند رکھا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے شاہی خاندان کے چشم و چراغ شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔ آج برطانوی جوڑا لاہور پہنچا جہاں انہوں نے ایس او ایس ویلیج میں مقیم بچوں سے ملاقات کی، نیشنل کرکٹ اکیڈمی گئے، جہاں کرکٹ کھیلی اور شاہی مسجد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں گریٹر اقبال پارک عام پبلک کیلئے بند رہا۔ متعدد بچوں کے سکول ٹرپس اطلاع نہ ہونے کی وجہ سے گریٹر اقبال پارک پہنچ کر واپس چلے گئے۔ پولیس کی جانب سے شاہی جوڑے کی لاہور آمد کے حوالے سے سکیورٹی کی بناء پر گریٹر اقبال پارک کو عام پبلک کیلئے مکمل طور پر بند رکھا گیا۔ شاہی جوڑے نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ جس کیلئے پولیس نے گریٹر اقبال پارک سمیت دیگر مقامات پر صبح سے ہی عام پبلک کا داخلہ ممنوعہ قرار دے دیا تھا اور صبح سے ہی ان مقامات پر سکیورٹی کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 822674

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822674/شاہی-جوڑے-کی-آمد-بادشاہی-مسجد-اور-گریٹر-اقبال-پارک-عوام-کیلئے-بند-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org