QR CodeQR Code

پنجاب حکومت کا چہلم امام حسینؑ پر فوج اور رینجرز بلانے کا فیصلہ

17 Oct 2019 18:25

داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ فوج اور رینجرز کو لاہور راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، جھنگ، ڈی جی خان جیسے حساس اضلاع میں تعینات کیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے یہ درخواست پنجاب کیبنیٹ کمیٹی برائے امن و امان کی منظوری کے بعد ارسال کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے چہلم حضرت امام حسین علیہ اسلام  کے موقع پر سکیورٹی انتطامات کے لئے فوج اور رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو ریکوزیشن بھیج دی ہے کہ پنجاب میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر فوج کی دس کمپنیاں اور رینجرز کی چھ کمپنیاں دی جائیں اور یہ کہ وہ فوج اور رینجرز چہلم کے موقع پر سکیورٹی فرائض سرانجام دے گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ فوج اور رینجرز کو لاہور راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، جھنگ، ڈی جی خان جیسے حساس اضلاع میں تعینات کیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے یہ درخواست پنجاب کیبنیٹ کمیٹی برائے امن و امان کی منظوری کے بعد ارسال کی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 822675

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822675/پنجاب-حکومت-کا-چہلم-امام-حسین-پر-فوج-اور-رینجرز-بلانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org