0
Thursday 17 Oct 2019 17:10

حکومت نے پہلے مولانا فضل الرحمان کی تذلیل کی، اب مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دی، مصطفیٰ کمال

حکومت نے پہلے مولانا فضل الرحمان کی تذلیل کی، اب مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دی، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین اور سابق سٹی ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ نوکریوں کے معاملے پر پاکستانیوں سے دھوکا کیا گیا، حکومت نے پہلے مولانا فضل الرحمان کی تذلیل کی، اب مذاکرات کیلئے کمیٹی بنادی، وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کے نام پر ووٹ لئے، عوام گھروں میں بیٹھنے کے بجائے اٹھیں اور احتجاج کریں، یہ ملک اس فرسودہ نظام کے تحت نہیں چل سکتا، اس ملک کا نظام عام شہریوں کے لئے نہیں ہے، ملک میں موجود تمام لوگ بے یقینی کا شکار ہیں، ملک میں اس وقت اقتدار گرانے کی جنگ ہے۔

کراچی کی نیب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ تمام صوبوں میں اختیارات وزیراعلیٰ کے پاس ہیں، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے لئے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے، ضلعی سطح پر اختیارات کے بعد حالات کی بہتری ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انتخابی مہم ایک کروڑ نوکری کا کہہ کر چلائی، تمام ہی پاکستانی نوکریوں کے معاملے پر بے یقینی کا شکار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 822681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش