QR CodeQR Code

سیاسی اور بیوروکریسی کی مداخلت کی وجہ سے کے فور منصوبہ مکمل نہیں ہورہا، رضا ہارون

17 Oct 2019 17:13

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پیغام میں سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ کے فور منصوبہ کی اہمیت اور تین کروڑ شہریوں کی زندگیوں کیلئے انتہائی بنیادی انسانی ضرورت، پانی کو سامنے رکھتے ہوئے اسے قومی ایمرجنسی کی صورت میں مکمل آؤٹ سورس کردیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے کہا ہے کہ پانی کی قلت اور کے فور پراجیکٹ میں غیر ضروری سیاسی اور بیوروکریسی کی مداخلت کے باعث پینے کے پانی کا یہ اہم ترین منصوبہ پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ پا رہا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے کراچی کو کروڑوں گیلن اضافی پانی میسر آسکے گا، جو تین مختلف مراحل میں شہریوں کی بنیادی ضرورت پوری کرپائے گا، لیکن سیاسی مداخلت کے باعث موجودہ حکومت ہچکچاہٹ سے کام لے رہی ہے، لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ اس منصوبہ کی اہمیت اور تین کروڑ شہریوں کی زندگیوں کیلئے انتہائی بنیادی انسانی ضرورت، پانی کو سامنے رکھتے ہوئے اسے قومی ایمرجنسی کی صورت میں مکمل آؤٹ سورس کردیا جائے اور سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد ادارے کے ذریعے اس منصوبے کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 822682

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822682/سیاسی-اور-بیوروکریسی-کی-مداخلت-وجہ-سے-کے-فور-منصوبہ-مکمل-نہیں-ہورہا-رضا-ہارون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org