0
Thursday 17 Oct 2019 17:48

ہمارے نوجوان قوم کا روشن مستقبل اور ملک کو عظیم تر بنانے کی امید ہیں، فردوس عاشق اعوان

ہمارے نوجوان قوم کا روشن مستقبل اور ملک کو عظیم تر بنانے کی امید ہیں، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان قوم کا روشن مستقبل اور ملک کو عظیم تر بنانے کی امید ہیں، کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے روزگار اور دیگر مسائل حل کرنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا، خواتین کو طاقتور اور بااختیار بناکر ترقی یافتہ اقوام کے مقابلے میں لانا وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معاشی فلاح، ترقی اور زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع پیدا کرنے کیلئے کامیاب جوان پروگرام کا آج آغاز کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوجوان استحصالی نظام کے خلاف عمران خان کا ہر اول دستہ بن کر ابھرے اور قریہ قریہ نگر نگر تبدیلی کا پیغام پہنچایا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے روزگار اور دیگر مسائل حل کرنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوجوانوں کو بلاسود اور آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے 100 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانے کے لئے 25 فیصد کوٹہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو طاقتور اور بااختیار بناکر ترقی یافتہ اقوام کے مقابلے میں لانا وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔
خبر کا کوڈ : 822687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب