0
Thursday 17 Oct 2019 18:16

ہم لوگ افغان جنگ میں پھنس گئے اور اپنے ہدف سے دور ہوگئے، فواد چوہدری

ہم لوگ افغان جنگ میں پھنس گئے اور اپنے ہدف سے دور ہوگئے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا کا معاملہ بلی کے خواب میں چھیچھڑے جیسا ہے، مولانا کا مطالبہ کیا ہے؟ ہمیں اس پر ریسرچ کرنی چاہیئے، ہم آلو مٹر بیچ کر معیشت کو سہارا نہیں دے پائیں گے، پاکستان کو عمران خان کی لیڈر شپ پر فخر ہونا چاہیئے۔ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی میں ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کینڈا کا شکر گزار ہوں جو ہمارے ساتھ سائنس کی فیلڈ میں مدد کر رہا ہے، ایرڈ یونیورسٹی نے طلبہ و حکومت کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ طیب اردگان نے کہا کہ 47ء میں وہ پاکستان کو دیکھا کرتے تھے، 1952ء میں جنوبی پاکستان لیبارٹری کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ 1962ء میں ڈاکٹر عبدالسلام کی مہربانی سے اسپیس ٹیکنالوجی کی بنیاد رکھی۔

انہوں نے کہا کہ روس کے بعد ہم دوسرا ملک تھے جس نے خلاء پر کام کیا اور پھر پانی پر کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ افغان جنگ میں پھنس گئے اور اپنے حدف سے دور ہوگئے، عقل و شعور پر بنیاد رکھی جائے گی تو ہی آگے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی ستر فیصد نوجوان آبادی ہماری امید ہے، وزیراعظم اور آرمی چیف سے کہا کہ سیٹھوں کی جگہ نوجوانوں سے زیادہ ملا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ادارہ حکومتی امداد کے انتظار کے لئے بیٹھا ہوتا ہے، ہمارے پاس پیسے کم ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے بہت پیسے ضائع کئے، حیران ہوں کیسے کیسے منصوبے بنائے گئے، اب پاکستان میں نئی ریسرچ اور ٹیکنالوجی آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں سے امید ہے کہ زراعت کو ماڈرن بنائیں گے، ہم چھوٹی چھوٹی چیزوں سے آگے نہیں جا سکتے، ہمیں بڑے اقدامات کرنے ہونگے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے کہا حکومت نوکریاں نہیں دے سکتی تو شور مچ گیا، معیشت میں پرائیویٹ سیکٹر کردار ادا کرتا ہے، نوکریاں بھی پرائیویٹ سیکٹر پیدا کرتا ہے، جو بندہ معیشت کی اے بی سی بھی جانتا ہے اسے پتا ہے معیشت پرائیویٹ سیکٹر سے چلتی ہے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی مولانا صاحب کا مطالبہ کیا ہے؟ہمیں اس پر ریسرچ کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب کو چاہیئے سیاستدانوں والا رویہ اختیار کریں، ڈنڈوں سے کوئی بھی نہیں ڈریگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عمران خان کی لیڈر شپ پر فخر ہونا چاہیئے، عمران خان کا کردار عالمی سیاسی منظر نامے پر آرہا ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ مولانا کا مطالبہ ہے عمران خان استعفیٰ دیں۔ فواد چوہدری نے جواب دیا کہ اردو کا محاورہ ہے بلی کے خواب میں چھیچھڑے۔
خبر کا کوڈ : 822691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش