QR CodeQR Code

آزادی مارچ، حکومت کا مذاکراتی کمیٹی میں سینئر سیاستدانوں کو بھی شامل کرنیکا فیصلہ

17 Oct 2019 18:31

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی میں چاروں صوبوں کے پارٹی نمائندے شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم اب کمیٹی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ اور اسد عمر کو بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو روکنے کے لئے حکومت نے نئی حکمت عملی بنالی اور مذاکرات کیلئے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی میں سینئر سیاست دانوں کو بھی شامل کرنیکا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے حوالے سے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں 4 رکنی مذاکراتی کمیٹی بنائی تھی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی میں چاروں صوبوں کے پارٹی نمائندے شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم اب کمیٹی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ اور اسد عمر کو بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے، کمیٹی میں نئے ارکان کے ناموں کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 822693

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822693/آزادی-مارچ-حکومت-کا-مذاکراتی-کمیٹی-میں-سینئر-سیاستدانوں-کو-بھی-شامل-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org