QR CodeQR Code

حکومتی کمیٹی مذاکرات کیلئے آئے تو استعفیٰ ساتھ لائے، حافظ حمد اللہ

17 Oct 2019 18:35

ایک بیان میں جے یو آئی (ف) کے رہنما نے کہا کہ حکومت مولانا فضل الرحمٰن کو بارہواں کھلاڑی سمجھتی تھی، آج بھی انہیں سنجیدہ نہیں لے رہی، وزیراعظم سے استعفے کا فیصلہ جے یو آئی کا نہیں بلکہ متحدہ اپوزیشن کا ہے، آزادی مارچ حتمی ہے جو مقررہ وقت پر ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کمیٹی مذاکرات کیلئے آئے تو استعفیٰ ساتھ لے کر آئے۔ ایک بیان میں جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا کہ حکومت مولانا فضل الرحمٰن کو بارہواں کھلاڑی سمجھتی تھی، آج بھی انہیں سنجیدہ نہیں لے رہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا فیصلہ جے یو آئی کا نہیں بلکہ متحدہ اپوزیشن کا ہے، آزادی مارچ حتمی ہے جو مقررہ وقت پر ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 822694

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822694/حکومتی-کمیٹی-مذاکرات-کیلئے-آئے-استعفی-ساتھ-لائے-حافظ-حمد-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org