QR CodeQR Code

بھارت کے سبب خطے میں طاقت کا توازن بگڑ رہا ہے، ملیحہ لودھی

17 Oct 2019 18:47

واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سابق مندوب نے کہا کہ بھارتی جارحانہ عزائم خطے کے امن اور سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہیں، پلوامہ کے بعد بلا اشتعال بھارتی جارحیت اور بغیر بنیاد کے پاکستان پر حملہ ناپاک بھارتی عزائم کا ثبوت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جدید اسلحے کی خریداری سے بھارت خطے میں طاقت کا توازن بگاڑ رہا ہے۔ واشنگٹن میں اسلحے کی روک تھام پر کام کرنے والی اقوام متحدہ کی کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی عسکری جارحانہ پالیسیاں اس کے انتہا پسند رویہ کی عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحانہ عزائم خطے کے امن اور سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہیں، پلوامہ کے بعد بلا اشتعال بھارتی جارحیت اور بغیر بنیاد کے پاکستان پر حملہ ناپاک بھارتی عزائم کا ثبوت ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر میں تسلط بڑھانے کے لئے بھارت کے حالیہ غیر قانونی اقدامات نے خطے کو سنگین خطرات لاحق کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن کا خواہاں ہے تاکہ عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دی جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 822696

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822696/بھارت-کے-سبب-خطے-میں-طاقت-کا-توازن-بگڑ-رہا-ہے-ملیحہ-لودھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org