QR CodeQR Code

حکومت بتائے ملک کی لوٹی گئی دولت واپس کب آئے گی، ثروت اعجاز قادری

17 Oct 2019 20:18

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک دھرنوں، لانگ مارچ اور احتجاج کا متحمل نہیں ہوسکتا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ معاشی طور پر ملک عدم استحکام کا شکار اور غریب مہنگائی سے پریشان خودکشیاں کر رہے ہیں، بھارت پاکستان کی طرف جارحیت کرنے اور ملک میں دہشتگردی کی سازشوں میں مشغول ہے، موجودہ حالات میں ملک دھرنوں، لانگ مارچ اور احتجاج کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ کراچی میں اپنی رہائش گاہ قادری ہاؤس پر ملاقات کیلئے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہا غریبوں کو روزگار کی فراہمی اور ریلیف دینے کیلئے صرف دعوؤں سے کام نہیں چلایا جائے، عوامی مسائل حل نہ کرکے حکومت خود اپنے پیروں پر کلہاڑی مار رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بتائے لٹیروں کو جیل میں ڈال دیا گیا، اب معاشی استحکام اور ملک کی لوٹی گئی دولت واپس کب آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومت اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مزاکرات اور رابطوں کو تیز کرے، ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے متفقہ مشاورت اور حتمی فیصلے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلائے۔


خبر کا کوڈ: 822708

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822708/حکومت-بتائے-ملک-کی-لوٹی-گئی-دولت-واپس-کب-آئے-گی-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org