0
Friday 18 Oct 2019 09:02

لاہور پولیس نے چہلم امام حسینؑ اور عرس داتا دربار کا سکیورٹی پلان تیار کرلیا

لاہور پولیس نے چہلم امام حسینؑ اور عرس داتا دربار کا سکیورٹی پلان تیار کرلیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام اور عرس داتا علی ہجویریؒ کا سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔ مجموعی طور پر 10 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کو سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے گا۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کے مطابق عرس داتا علی ہجویری ؒکے موقع پر 3 ایس پیز، 10 ڈی ایس پیز، 28 انسپکٹرز اور 2 ہزار زائد پولیس اہلکار فرائض سر انجام دیں گے جبکہ 19 صفرالمظفر کے پانڈو سٹریٹ جلوس پر 2 ایس پیز، 7 ڈی ایس پیز، 21 انسپکٹرز اور 133 اَپر سب آرڈینیٹس ڈیوٹی دیں گے اور اندرون شہر سے برآمد ہونیوالے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے مرکزی جلوس پر 7 ایس پیز، 23 ڈی ایس پیز، 73 انسپکٹرز اور 417 اَپر سب آرڈینیٹس تعینات ہوں گے۔

ڈی آئی جی آپریشن کے مطابق جلوس کے روٹ کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا جائیگا اور جلوس کی فضائی نگرانی اور روف ٹاپ سکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔ اشفاق خان کا کہنا ہے کہ ڈولفن اور پی آر یو کی  ٹیمیں بھی موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں گی جبکہ چہلم کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے شروع ہوکر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا جبکہ سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور الیکٹرک بیرئیرز سے مدد لی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ شہری جلوس میں شامل ہونے کیلئے مقرر کردہ پوائنٹس پر ہی گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 822737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش