QR CodeQR Code

محکمہ داخلہ کا چہلم پر موبائل فون سروس جزوی طور بند کرنے کا فیصلہ

18 Oct 2019 09:26

محکمہ داخلہ نے لاہور شہر سمیت صوبہ کے 35 اضلاع میں جزوی طور پر موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ حضرت امام حسینؑ کے چہلم کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کیلئے موبائل سروس بند رکھی جائے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق چہلم کے موقع پر لاہور سٹی ایریا جس میں والڈ سٹی اور اندرون شہر جلوس کے راستے میں موبائل سروس بند رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں 20 اکتوبر کو چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے لاہور شہر سمیت صوبہ کے 35 اضلاع میں جزوی طور پر موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ حضرت امام حسینؑ کے چہلم کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کیلئے موبائل سروس بند رکھی جائے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق چہلم کے موقع پر لاہور سٹی ایریا جس میں والڈ سٹی اور اندرون شہر جلوس کے راستے میں موبائل سروس بند رہے گی۔ یہ فیصلہ پنجاب کیبنٹ کمیٹی برائے امن و امان میں کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے جن علاقوں میں موبائل سروس بند رہے گی ان علاقوں میں کمیونی کیشن کا متبادل انتظام کیا جا رہا ہے تاکہ امن و امان قائم رہے۔


خبر کا کوڈ: 822741

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822741/محکمہ-داخلہ-کا-چہلم-پر-موبائل-فون-سروس-جزوی-طور-بند-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org