QR CodeQR Code

فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے، چودھری شجاعت اور شہباز شریف سے ملاقات کریں گے

18 Oct 2019 12:27

مولانا فضل الرحمان آج لاہور میں چودھری شجاعت حسین اور پرویز الہی سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات سہ پہرساڑھے چاربجے ظہور الہی روڈ پر ہو گی۔ سربراہ جے یو آئی ایف اور (ق) لیگی قیادت کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال بھی زیر بحث لائی جائے گی، مولانا فضل الرحمان چودھری شجاعت کی خیریت بھی دریافت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے۔ جے یو آئی کے سربراہ آج ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت اور صدر(ن) لیگ شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے (ق) لیگی قیادت سے رابطہ کیا ہے، مولانا فضل الرحمان آج لاہور میں چودھری شجاعت حسین اور پرویز الہی سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات سہ پہرساڑھے چاربجے ظہور الہی روڈ پر ہو گی۔ سربراہ جے یو آئی ایف اور (ق) لیگی قیادت کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال بھی زیر بحث لائی جائے گی۔

مولانا فضل الرحمان چودھری شجاعت کی خیریت بھی دریافت کریں گے۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان صدرن لیگ شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے جس میں آزادی مارچ کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ مشاورت کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ سربراہ جے یو آئی ایف مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 822755

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822755/فضل-الرحمان-لاہور-پہنچ-گئے-چودھری-شجاعت-اور-شہباز-شریف-سے-ملاقات-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org