0
Friday 18 Oct 2019 12:41

خیبر پختونخوا میں ایک اور پولیو کیس رپورٹ

خیبر پختونخوا میں ایک اور پولیو کیس رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک اور پولیو کیس سامنے آگیا جس کے بعد ملک میں پولیو کیسز کی شرح خطرناک حد تک پہنچ گئی، اب تک ملک میں 72 پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق (End Polio Pakistan) اینڈ پولیو پاکستان کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آیا ہے۔ لکی مروت میں 3 ماہ کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا۔ اینڈ پولیو پاکستان کے مطابق متاثرہ بچے کو حفاظتی ٹیکوں کی کوئی خوراک نہیں دی گئی تھی۔ ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ والدین گمراہ کن پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں اور بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ خیال رہے کہ رواں برس ملک میں پولیو کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب تک سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 72 ہوگئی ہے اور یہ شرح سنہ 2015ء سے بھی زیادہ ہے جب ملک میں 54 پولیو کیسز رپورٹ کئے گئے۔ صرف خیبر پختونخوا میں ریکارڈ کئے گئے پولیو کیسز کی تعداد 53 ہوگئی ہے۔ 8 کیسز سندھ میں، 6 بلوچستان اور 5 پولیو کیسز پنجاب میں سامنے آچکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں پولیو کی بڑھتی شرح پر وزیراعظم عمران خان نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاق اور صوبوں کو پولیو کے خلاف مؤثر مہم چلانے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پولیو کے حوالے سے منعقد خصوصی اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا تھا کہ قطرے پلانے سے انکاری والدین کو راضی کرنے کیلئے بااثر افراد سے رابطے کئے، ویکسینیشن پر منفی پروپیگنڈا ختم کرنے کے اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔ بعد ازاں پولیو کے خاتمے کیلئے سرگرم مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے بھی وزیراعظم کو خط لکھا، جس میں انہوں نے پختونخواہ میں بڑھتے پولیو کیسز کا نوٹس لینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ عالمی ادارہ صحت بے تحاشہ پولیو کیسز رجسٹرڈ ہونے کے سبب پاکستان پر پہلے سے عائد سفری پابندیوں میں بھی توسیع کر چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 822757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش