QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان کا لیاقت بلوچ سے دوبارہ رابطہ، مارچ میں شرکت کی دعوت دی

18 Oct 2019 13:02

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن آزادی مارچ میں جماعت اسلامی کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آج پھر لیاقت بلوچ کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمن ایک بار پھر جماعت اسلامی کو مارچ میں شریک کرنے کے مشن پر نکل پڑے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے رابطہ کیا ہے اور انہیں آزادی مارچ میں شرکت کی دعوتی دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن آزادی مارچ میں جماعت اسلامی کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آج پھر لیاقت بلوچ کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمن آزادی مارچ میں جماعت اسلامی کو شریک کرنے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مولانا فضل الرحمان نے لیاقت بلوچ سے رابطہ کرکے مارچ میں شرکت کی دعوت دی تھی جس پر لیاقت بلوچ نے شرکت سے انکار کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 822763

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822763/مولانا-فضل-الرحمان-کا-لیاقت-بلوچ-سے-دوبارہ-رابطہ-مارچ-میں-شرکت-کی-دعوت-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org