0
Friday 18 Oct 2019 13:12

ڈاکٹرز ہڑتال، ایل آر ایچ میں ڈاکٹر اور سکیورٹی گارڈ کے درمیان ہاتھا پائی

ڈاکٹرز ہڑتال، ایل آر ایچ میں ڈاکٹر اور سکیورٹی گارڈ کے درمیان ہاتھا پائی
اسلام ٹائمز۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ڈیوٹی کیلئے نہیں دھمیکاں دینے آتے ہیں، دیگر ڈاکٹرز کو کام سے روکنے پر ڈاکٹر غفار اور سکیورٹی گارڈ میں ہاتھا پائی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں ڈاکٹروں کی ہڑتال 23ویں روز میں داخل ہوگئی، خیبر پختونخوا کے تمام ہسپتالوں میں او پی ڈیز آج بھی بند ہیں، حکومت اور ڈاکٹروں کے مابین ڈیڈ لاک برقرار ہے، جبکہ ہسپتالوں میں آنے والے دربدر کی ٹھوکریں کھاتے پر مجبور ہیں۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اسلام آباد کو 25 اکتوبر کو لانگ مارچ کی تیاری شروع کر دی اور اس سلسلے میں تمام اضلاع سے ذیلی تنظیموں کو تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے جلد مکمل شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ صوبہ پنجاب اور وفاق کے ڈاکٹرز کی گرینڈ ہیلتھ الائنس کی لانگ مارچ میں شرکت متوقع ہے۔

دوسری جانب ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال محمد عاصم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ڈیوٹی کیلئے نہیں دھمیکاں دینے آتے ہیں اور دیگر ڈاکٹرز کو ڈیوٹی سے روکنے اور دھمکیاں دینے پر سکیورٹی گارڈ نے ڈاکٹر غفار کو روکا، اس دوران او پی ڈی سے باہر نکالنے پر ڈاکڑ غفار اور سکیورٹی گارڈ میں ہاتھا پائی ہوئی۔ ادھر ڈاکٹر پر تشدد کے بعد احتجاجی ڈاکٹروں نے او پی ڈی میں داخلے کی کوشش کی، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری او پی ڈی کے مین گیٹ پر تعینات ہے، جبکہ صوبے کے سب سے بڑے ہسپتال میں حالات کشیدہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 822766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش