QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں بجلی اور گیس کے اہم منصوبے شروع کئے گئے ہیں، عمر ایوب

18 Oct 2019 13:26

وفاقی وزیر برائے توانائی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دسمبر تک مزید 100 فیڈرز چوری سے پاک کر دیئے جائیں گے، قومی نظام میں وافر مقدار میں بجلی موجود ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ علاقوں کو بلاتعطل بجلی فراہم کریں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی وافر مقدار میں موجود ہے،حکومت کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ علاقوں کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے۔ وفاقی وزیرِ توانائی عمر ایوب سے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی محمود خان کی ملاقات ہوئی جس میں صوبائی وزیرخزانہ تیمور جھگڑا، مشیر توانائی حمایت اللہ خان، جہانگیر خان ترین، سیکرٹری پاور ڈویژن، سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن اور دیگر اعلٰی حکام موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دسمبر تک مزید 100 فیڈرز چوری سے پاک کر دیئے جائیں گے۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا کے بجلی اور گیس سے متعلق معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی اور گیس کے اہم منصوبے خیبر پختونخوا میں شروع کئے گئے ہیں، قومی نظام میں وافر مقدار میں بجلی موجود ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ علاقوں کو بلاتعطل بجلی فراہم کریں۔ اس موقع پر وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف پاور ڈویژن کا بھر پور ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت پیسکو کو ہر طرح کا تعاون مہیا کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 822774

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822774/خیبر-پختونخوا-میں-بجلی-اور-گیس-کے-اہم-منصوبے-شروع-کئے-گئے-ہیں-عمر-ایوب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org