0
Friday 18 Oct 2019 14:30

جے یو آئی کا آزادی مارچ، پنجاب حکومت نے انسدادی حکمت عملی طے کرلی

جے یو آئی کا آزادی مارچ، پنجاب حکومت نے انسدادی حکمت عملی طے کرلی
اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ، پنجاب حکومت بھی متحرک ہوگئی۔ پنجاب حکومت نے مولانا فضل الرحمن کے حمایتی مدارس کی تفصیلی فہرستیں تیار کر لی ہیں۔ ذرائع کے  مطابق مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ روکنے کیلئے پنجاب حکومت بھی متحرک ہو چکی ہے۔ پنجاب حکومت نے مولانا فضل الرحمن کے حمایتی مدارس کی تفصیلی فہرستیں تیار کر لی ہیں۔ پنجاب حکومت نے مولانا فضل الرحمن کا ساتھ دینے والی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اور سرگرم کارکنوں کی فہرستیں بھی تیار کی ہیں۔ پنجاب حکومت نے مدارس، اساتذہ اور طلبا کے کوائف بھی اکٹھے کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں آزادی مارچ کی اجازت کا فیصلہ کیا جائے گا اور پنجاب حکومت وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق اپنی پالیسی بنائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب حکومت نے آزادی مارچ کو روکنے کے حوالےسے بھی اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ وزیراعلی پنجاب، صوبائی وزیر قانون اور آئی جی پنجاب سمیت اعلی افسران کی اس حوالے سے مشاورت بھی مکمل ہوچکی ہے۔ مولانا فضل الرحمن کا حتمی پلان سامنے آنے پر پنجاب حکومت اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دے گی۔
خبر کا کوڈ : 822779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش