0
Friday 18 Oct 2019 14:39

بلاول بھٹو کا پی ایس 11 میں ضمنی انتخابات کے نتائج کو چیلنج کرنیکا اعلان

بلاول بھٹو کا پی ایس 11 میں ضمنی انتخابات کے نتائج کو چیلنج کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ایس 11 میں ضمنی انتخابات کے نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی نتائج کو ماننے سے انکار کردیا۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ سچ کو چھپایا نہیں جاسکتا، ہم اس سلیکشن کو بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولنگ کا عمل جان بوجھ کر سست روی کا شکار کیا گیا، خواتین ووٹرز کو ہراساں کیا اور پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنوں سے باہر نکال دیا گیا، ہم دوبارہ انتخابات کروا کر اس سیٹ کو جیتیں گے۔
خبر کا کوڈ : 822784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب