QR CodeQR Code

یافث نوید ہاشمی کی گمشدگی، اسلام آباد ہائیکورٹ کی ایک ماہ میں پولیس کو تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت

18 Oct 2019 15:11

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ایک ماہ میں اسلام آباد پولیس کو تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی مزید وقت دینے کی استدعا منظور کرلی۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملتان ہائیکورٹ بار کے سابق نائب صدر یافث نوید ہاشمی کی اسلام آباد سے گمشدگی کیس میں ایک ماہ میں اسلام آباد پولیس کو تحقیقات مکمل کر نے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ایک ماہ میں اسلام آباد پولیس کو تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی مزید وقت دینے کی استدعا منظور کرلی۔ بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔


خبر کا کوڈ: 822788

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822788/یافث-نوید-ہاشمی-کی-گمشدگی-اسلام-آباد-ہائیکورٹ-ایک-ماہ-میں-پولیس-کو-تحقیقات-مکمل-کرنے-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org