0
Friday 18 Oct 2019 15:16

بلاول صاحب آپ کے اپنے گھر میں عوام نے آپ کو مسترد کردیا، فردوس عاشق اعوان

بلاول صاحب آپ کے اپنے گھر میں عوام نے آپ کو مسترد کردیا، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول صاحب آپ کے اپنے گھر میں عوام نے آپ کو مسترد کردیا، پیپلز پارٹی کے مسکن لاڑکانہ میں تبدیلی آگئی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ جی ڈے اے کے امیدوار معظم عباسی کی کامیابی جعلی اکاؤنٹس پارٹی کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن سے ناطے کے باعث پی پی پی صوبے سے اضلاع تک سمٹ کر رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب آپ کے اپنے گھر میں عوام نے آپ کو مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آپ اپنی زیر سرپرستی اور وزیراعلیٰ کی زیر نگرانی ہونے والے اس انتخاب کو جعلی قرار نہیں دیں گے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ گزشتہ روز کا ضمنی انتخاب اس امر کا ثبوت ہے کہ لاڑکانہ بھٹو کا گڑھ نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کا رونا رونے والوں کا بیانیہ پنکچر ہوگیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاڑکانہ میں ہونے والی شکست ان کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضمنی انتخاب نئے الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں کے لئے نشان عبرت ہے۔
خبر کا کوڈ : 822791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش