0
Friday 18 Oct 2019 19:22

ٹانک، بیٹنی قبائل نے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا

ٹانک، بیٹنی قبائل نے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا
اسلام ٹائمز۔ ٹانک میں بیٹنی قبائل نے انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز ضلع ٹانک کے گاؤں ملازئی اماخیل میں نامعلوم افراد کی جانب سے انعام گروپ کے دو کارندوں کو قتل کر دیا گیا تھا جس کی اطلاع پر مذکورہ گینگ نے اماخیل میں درابن روڈ پر سواریوں سے بھری ہائی ایس وین اور یکے بعد دیگرے موٹر سائیکل سوار عام شہریوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، قتل ہونے والے 10 افراد میں بیٹنی اور مروت قبیلے کے افراد شامل ہیں۔ واقعے کے بعد بیٹنی قبیلے نے لاشوں کو سڑک پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا تھا۔ پولیس کی جانب سے گذشتہ روز کے واقعے میں ملوث انعام گروپ کی گرفتاری کی یقین دہانی اور ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے پر مظاہرین نے دھرنا ختم کر دیا۔ ڈی آئی جی ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن ریٹائرڈ فیروز شاہ، ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام نے 5 نومبر تک انعام گروپ کے تمام ارکان کی گرفتاری کی یقین دہانی کر دی، جبکہ جرگہ کے فیصلے کے مطابق انعام کے گھر کو بھی مسمار کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب جاں بحق افراد کی لاشوں کو دفنانے کیلئے مقامی قبرستان منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 822826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش