QR CodeQR Code

شدید برفباری کے بعد شاہراہ بابوسر عام ٹریفک کیلئے بند

18 Oct 2019 19:59

مسافر بسوں کے لئے یکم اکتوبر سے ہی بابوسر شاہراہ سے گزرنے پر پابندی عا ئد کر دی گئی تھی۔ برفباری کے بعد چھوٹی گاڑیوں کو بھی بابوسر شاہراہ سے گزرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شدید برف باری کے باعث شاہراہ بابوسر کو عام ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ زرائع کے مطابق گلگت سے راولپنڈی کے لئے بابوسر ناران کاغان شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے جبکہ مسافر بسوں کے لئے یکم اکتوبر سے ہی بابوسر شاہراہ سے گزرنے پر پابندی عا ئد کر دی گئی تھی۔ چھوٹی گاڑیوں کو بھی بابوسر شاہراہ سے گزرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ گلگت سے راولپنڈی جانے والی گاڑیاں بابوسر روڈ کی بجائے آئندہ شاہراہ قراقرم سے گزریں گی۔


خبر کا کوڈ: 822829

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822829/شدید-برفباری-کے-بعد-شاہراہ-بابوسر-عام-ٹریفک-کیلئے-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org